14

نوشین شاہ کی سرجری، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

[ad_1]

شوبز شخصیات نے نوشین شاہ کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا:فوٹو:فائل

شوبز شخصیات نے نوشین شاہ کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا:فوٹو:فائل

  کراچی: اداکارہ نوشین شاہ نے سرجری کے بعد مداحوں سے دعا کرنے کی اپیل کردی۔

سوشل میڈٰیا پوسٹ میں اداکار ہ نوشین شاہ نے کہا کہ 27 مئی کو ان کا ایک بڑا آپریشن ہوا ہے۔ یہ سرجری پہلے سے طے تھی اور اللہ کا شکر ہے کہ اچھے طریقے سے ہوگئی۔ مداح میری مکمل صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن کروانے کے بعد میسج خود اس لیے کیا کہ میرے فینز کو میری خیریت معلوم ہو اور وہ دل سے میری صحت یابی کے لیے دعائیں کریں۔ ڈاکٹرز نے مجھے مکمل آرام کرنے اور اپنا خیال رکھنے کا کہا ہے۔ نوشین شاہ نے سرجری کی نوعیت اور اس سے متعلق دیگر تفصیل سے آگاہ نہیں کیا۔

نوشین شاہ کی سرجری کی خبر پر مداحوں اور شوبز اسٹارز نے ان کے لیے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں