[ad_1]
اسلام آباد: وزارت خزانہ نے ملک میں مہنگائی میں مزید کمی کی پیش گوئی کردی، مئی کے مہینے میں مہنگائی 13.5 سے 14.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ معاشی بحالی کے ثبوت ملنا شروع ہوگئے، آئی ایم ایف کے ساتھ 3 سالہ نئے قرض پروگرام کے لیے باقاعدہ مذاکرات شروع کیے گئے، آئی ایم ایف قرض پروگرام مستحکم پالیسی کے لیے انتہائی اہم ہے، قرض پروگرام سے بیرونی سیکٹر مستحکم ہوگا اور سرمایہ کاری بڑھے گی۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق رواں سال زرعی شعبے کی پیداوار 6.25 فیصد رہی ہے، معاشی استحکام کے لیے پالیسیوں میں تسلسل لازمی ہے۔
[ad_2]
Source link