[ad_1]
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس چوری روکنے اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کیلیے ٹیکس سسٹم ڈیجیٹلائزیشن پراجیکٹ پر عملدرآمد کیلیے 4ٹیکنیکل کمیٹیاں قائم کردی ہیں۔
کمیٹیاںکنسلٹنٹ فرم کو ٹیکنیکل ان پُٹ فراہم کریں گی ،کمیٹیوں کیلیے ٹرمز آفس ریفرنس بھی جاری کردیے گئے ہیں، دستیاب دستاویز کے مطابق چیئرمین ایف بی آر امجد ٹوانہ نے کمیٹیاں قائم کرنے کی منظوری دی، دستاویز کے مطابق 10ارکان پر مشتمل قائم کردہ پہلی کمیٹی برائے آئی آر ایس سپلائی چین ڈیجیٹلائزیشن کیلیے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ،پوائنٹ آف سیل انٹیگریشن اور ڈیجیٹل انوائسنگ بارے کنسلٹنٹ فرم کو اپنی ٹیکنیکل معاونت فراہم کرے گی۔
ممبران میں عباس احمد میر، عبدالجواد، ظہیر قریشی، اقبال خان، منیر احمد چوہدری، خالد سلطان، قیوم رانی، احمد شکیل، عبدالرحمن اور فہیم احمد شامل ہیں، دوسری کے نو ممبران میں نعیم حسن،آصف رشید، نوید احمد، ثمر عباس، محمد سلیمان، بلال قاسم، مس سجل، فیضان زیدی اور محمد اشرف شامل ہی، تیسری دس رکنی کمیٹی بزنس پراسیسز کی ڈیجیٹلائزیشن کیلیے قائم کی گئی ہے۔
اس میں ارشاد حسین، جبران مسرور، جاوید اقبال، آصف رشید، اظہر جہانگیر، نفیسہ بانو، بلال ضمیر ، زہرہ فاروق اور مہوش خان شامل ہیں جبکہ چوتھی سات رکنی کمیٹی تھرڈ پارٹی ڈیٹا انٹیگریشن ،ڈیٹا اینالائٹک اور سی آر ایم کیلیے قائم کی گئی ہے ان میں یاسمین یوسف، عمر ریاض، رافعہ الیاس،مسعودگورسی، بینش عروج، عثمان راشد شامل ہیں۔
[ad_2]
Source link