15

آئندہ مالی سال کی بجٹ سازی کے لیے ڈالر کی قیمت کا تعین کر دیا گیا

[ad_1]

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 25-2024 کی بجٹ سازی کے لیے ڈالر کی قیمت کا تعین کر دیا ہے، بجٹ تخمینہ جات 295 روپے فی ڈالر ریٹ پر طے کیے جا رہے ہیں۔

وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کی نسبت آئندہ مالی سال ڈالر ریٹ میں 10 روپے اضافے کا تخمینہ ہے، رواں مالی سال نظرثانی شدہ ڈالر ریٹ 285 روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر ریٹ میں 10 روپے اضافہ ہونے سے آئندہ مالی سال مہنگائی بڑھنے کا بھی خدشہ ہے، عالمی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی ڈیمانڈ میں اضافہ اور زیادہ زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ڈویلپمنٹ سپینڈنگ میں فارن کرنسی، پیٹرولیم پراڈکٹس پر روپے کی قدر میں کمی کا اثر پڑے گا، درآمدی اشیاء مہنگی ہونے سے ڈیمانڈ میں کمی کے باعث تجارتی خسارہ کم ہو سکے گا، ڈالر ریٹ تعین کرنے کا مقصد بیرونی امداد، ادائیگیوں اور قرضوں کا تخمینہ روپوں میں لگانا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں