[ad_1]
پیرس: پاکستانی اداکارہ یمنی زیدی اور اسامہ خان کی فلم ’نایاب نے انٹرنیشنل کانز فلم فیسٹیول میں دو اعزاز اپنے نام کرلئے۔
عمیر ناصر علی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کو ’بیسٹ فارن فلم‘ اور ’بیسٹ فرسٹ ٹائم فلم میکر‘ کے اعزاز حاصل ہوئے ہیں۔
یمنیٰ زیدی نے خوشی اور مسرت کی خبر کو اپنے انسٹاگرام پر تصاویر کے ساتھ شیئر کیا ہے اور ’نایاب‘ کی مکمل ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
’نایاب‘ ایک اسپورٹس ڈرامہ فلم ہے جس میں ایک لڑکی کو معاشرتی رکاوٹوں کے باوجود اپنے کرکٹ کیریئر کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
[ad_2]
Source link