[ad_1]
اسلام آباد: مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگانے کے شک میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ 15 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد عرفان نواز میمن مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ بجھانے کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے موقع پر موجود تھے اور بتایا کہ آگ کو رہائشی علاقے سے محدود رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔
عرفان میمن کا کہنا تھا کہ آگ بجھانے کے عمل میں فائر فائٹرز اور ہیلی کاپٹرز حصہ لے رہے ہیں، گرمی کی شدت اور ہوا میں تیزی کی وجہ سے آگ پھیل بھی رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے، آگ لگانے والے 15 افراد کے خلاف دو روز قبل بھی مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگنے والی آگ کئی گھنٹوں بعد بھی مکمل نہ بجھ سکی
ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ پہاڑیوں پر آگ لگنے کے حوالے سے آئندہ چند روز میں مزید گرفتاریاں کی جائیں گی اور شہریوں سے درخواست کی کہ آگ لگانے میں ملوث افراد کی نشان دہی لازمی کریں۔
[ad_2]
Source link