19

منوج باجپائی نے طلاق کی بڑھتی شرح کی وجہ خاندانی سسٹم کو قرار دے دیا

[ad_1]

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: بالی وڈ کے نامور اداکار منوج باجپائی نے معاشرے میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ خاندانی سسٹم کو قرار دیا ہے۔

ایک تازہ پوڈ کاسٹ نے اداکار کا کہنا تھا کہ معاشرے میں رشتے ٹوٹ رہے ہیں اور طلاقوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جو ایک خطرناک صورتحال ہے۔

منوج باجپائی کا کہنا تھا کہ خاندانی سسٹم کے کچھ فوائد بھی ہیں لیکن انڈین معاشرے میں طلاقوں کی بڑی وجہ یہی سسٹم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بالی وڈ انڈسٹری میں فلموں کے اندر وہی دکھایا جاتا ہے جو معاشرے میں موجود ہوتا ہے اور فلمیں معاشرے کا عکس ہیں۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری میں کام کرنے والوں کا تعلق بھی معاشرے کے ساتھ ہی ہے اور جب معاشرہ بہتر ہوگا تو انڈسٹری میں اس کو دیکھا جاسکے گا۔

منوج باجپائی نے مزید کہا کہ پہلے زمانے میں انڈسٹری کے اندر طلاق کی شرح کم تھی اس لئے کہ معاشرے میں طلاق کو برا سمجھا جاتا تھا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں