13

ایف بی آر نے مئی میں ہدف سے زائد ٹیکس جمع کرلیا

[ad_1]

 اسلام آباد: ایف بی آر نے مئی 2024 میں مقررہ ہدف سے زائد محصولات  جمع  کرلیے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مئی 2024 میں 760 ارب روپے کے محصولات ( ٹیکس) جمع کیے گئے  ہیں جبکہ ہدف  745 ارب روپے  مقررتھا۔

ایف بی آر کی محصولاتی آمدن میں  مئی 2023 کے مقابلے میں مئی 2024 میں 33 فیصد کی غیر معمولی نمو ریکارڈ کی گئی ہے،  مئی کے مہینے میں مقامی محصولات میں 43 فیصد کا متاثر کن اضافہ ہوا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں مجموعی محصولات جمع کرنے میں 31 فیصد اضافہ ہوا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں