[ad_1]
راولپنڈی: جنازے میں شرکت کے لیے جانے والے افراد ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی تھانہ صدر بیرونی کے علاقے شاہ پور قبرستان کے قریب ڈکیتی کی واردات میں ڈاکوں نے نماز جنازہ کی ادائیگی کے لیے جانے والے 9 افراد کو لوٹ لیا۔ ملزمان 5لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز، موٹرسائیکل اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے جب کہ پولیس اطلاع کے باوجود موقع پر نہیں پہنچ سکی۔
تھانہ صدر بیرونی پولیس کو متاثرہ شخص سید نوید شاہ نے بتایا کہ وہ دیگر افراد کے ساتھ نماز جنازہ ادا کرنے جارہا تھا کہ شاہ پور قبرستان کے قریب 4 مسلح ڈاکوؤں نے روک لیا۔ ملزمان نے نماز جنازہ کے لیے جانے والے 9 افراد سے 5 لاکھ روپے مالیت کے کوبائل فونز، ایک موٹرسائیکل، 4 ہزار روپے سے زائد نقدی، ڈرائیونگ لائسنس، موٹرسائیکل کی رجسٹریشن بک اور دیگر سامان لوٹا اور با آسانی فرار ہوگئے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ سنگین واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تاحال ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی۔ واردات سے متاثرہ افراد کے بیانات لیے جارہے ہیں تاکہ ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا جاسکے۔
[ad_2]
Source link