5

فیروز خان کی دوسری شادی کے بعد سابقہ اہلیہ کی ویڈیو وائرل

فیروز خان اور علیزہ سلطان نے ستمبر 2022 میں طلاق لے لی تھی : فوٹو : ویب ڈیسک

فیروز خان اور علیزہ سلطان نے ستمبر 2022 میں طلاق لے لی تھی : فوٹو : ویب ڈیسک

  کراچی:  پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی دوسری شادی کے بعد اُن کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

گزشتہ کچھ دن سے سوشل میڈیا پر فیروز خان کی دوسری شادی کی خبریں زیرِ گردش تھیں، تاہم یکم جون کو اداکار نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اپنی دلہنیا کے ساتھ تصویر پوسٹ کرکے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی۔

دوسری شادی کے بعد جہاں فیروز خان کو شدید تنقید کا سامنا ہے تو وہیں سوشل میڈیا صارفین اداکار کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان کی حمایت میں بھی سامنے آگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: اداکار فیروز خان نے دوسری شادی کی تصدیق کردی

علیزہ سلطان نے سابق شوہر کی دوسری شادی کی تصدیق کے بعد اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی مختصر ویڈیوز پوسٹ کیں جن میں اُنہیں اپنے دونوں بچوں کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیوز میں علیزہ سلطان نے اپنے بیٹے اور بیٹی کو گود میں بیٹھایا ہوا ہے اور اُن کے ساتھ زندگی کے قیمتی لمحات گزار رہی ہیں۔

علیزہ سلطان کی یہ ویڈیوز جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے علیزہ سلطان کے لیے مثبت پیغامات جاری کیے اور کہا کہ دونوں بچوں نے علیزہ کو مضبوط بنا دیا ہے۔

a1

a2

واضح رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزے سلطان کے ساتھ ہوئی تھی، اس جوڑے کے ہاں 2019 میں پہلے بیٹے سلطان جبکہ فروری 2022 میں بیٹی فاطمہ کی پیدائش ہوئی تھی۔

تاہم دو بچوں کی پیدائش کے بعد اس جوڑے نے راہیں جدا کرتے ہوئے ستمبر 2022 میں طلاق لے لی تھی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں