[ad_1]
اسلام آباد: پاکستان کے مقامی قرضوں میں 4 ہزار 622 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مارچ تک مقامی قرض بڑھ کر 43 ہزار 432 ارب روپے ہو گیا۔ رواں مالی سال کے آغاز پر پاکستان پر مقامی قرضوں کا حجم 38 ہزار 809 ارب روپے تھا۔
رواں مالی سال بیرونی قرضے 89 ارب روپے کم ہوکر 21ہزار 941 ارب روپے ہو گئے۔ حکومت کے ذمے بیرونی واجبات 6 فیصد بڑھ کر 3ہزار 284 ارب روپے پر پہنچ گئے۔
رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے مقامی و بیرونی قرضوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
[ad_2]
Source link