12

اسلام آباد ہائیکورٹ؛ لاپتا افراد کے مقدمات کی براہ راست سماعت کا لنک جاری

[ad_1]

 اسلام آباد: لاپتا افراد سے متعلق کیسز کی براہ راست سماعت کے لیے لائیو اسٹریمنگ کا لنک جاری کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر لائیو اسٹریمنگ کا لنک جاری کردیا گیا ہے، جس پر لاپتا افراد کے کیسز کی سماعت براہ راست نشر کی جائے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ: لاپتا افراد کے تمام مقدمات براہ راست نشر کرنے کا حکم

ہائی کورٹ کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لاپتا افراد کے کیسز کی لائیو اسٹریمنگ کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ سے تاحال کوئی کیس براہ راست نشر نہیں کیا گیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتا افراد کے کیسز کی لائیو اسٹڑیمنگ کی ہدایت کی تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عدالت عظمیٰ میں بھی کچھ مقدمات کی سماعت کو براہ راست نشر کیا گیا تھا، جس میں پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت بھی شامل تھی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں