9

چاہت فتح علی سے شکست پر علی ظفر کا ردعمل

[ad_1]

فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

 لاہور: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے سوشل میڈیا اسٹار چاہت فتح علی خان سے شکست پر طنزیہ ردعمل دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک صارف نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ علی ظفر اور عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کے سرائیکی گانے ‘بالو بتیاں’ پر ایک ماہ میں 16 ملین ویوز آئے تھے جبکہ چاہت فتح علی کے وائرل گانے ‘اکھ لڑی بدو بدی’ نے ایک ماہ میں 19 ملین سے زیادہ ویوز حاصل کرکے علی ظفر کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ایکس صارف کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ میں اس بات کا اعتراف کرتا ہوں کہ میں ہمیشہ سے اس وہم اور غرور میں مبتلا تھا کہ میرا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا۔

a3

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اپنے بےسُرے گانوں کی وجہ سے شہرت پانے والے خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے گزشتہ ماہ یوٹیوب پر اپنا گانا ‘اکھ لڑی بدوبدی’ ریلیز کیا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب وائرل ہوگیا اور اب تک اس گانے کی یوٹیوب ویڈیو پر 27 ملین سے زائد ویوز آچکے ہیں۔

چاہت فتح علی کا یہ گانا سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز جیسے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر ٹرینڈ بھی بن گیا ہے جبکہ گانے پر مزاحیہ میمز بھی بنائی جارہی ہیں جوکہ خوب وائرل ہورہی ہیں۔

خیال رہے کہ چاہت فتح علی خان سے قبل ملکہ ترنم نورجہاں نے سال 1973 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘بنارسی ٹھگ’ کے لیے گانا ‘اکھ لڑی بدوبدی’ گایا تھا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں