[ad_1]
کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کی وجہ سے قیمتیں مستحکم ہیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2326ڈالر کی سطح پر مستحکم ہے۔
اسی طرح مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 240300روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 206019روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں قوت خرید متاثر ہونے اور سونے کی تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں کمی کے پیش نظر سونے کی مقامی قیمت عالمی قیمت میں اضافے کے تناسب کے بجائے 3000روپے انڈرکاسٹ رکھی گئی ہیں۔
دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2820 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2417.70روپے پر مستحکم رہی۔
[ad_2]
Source link