7

پاکستانی سائنس فکشن فلم ’’عمرو عیار‘‘ عید الاضحیٰ پر ریلیز ہوگی

فوٹو: فراہم کردہ

فوٹو: فراہم کردہ

 لاہور: پاکستان میں بننے والی سائنس فکشن فلم ’’عمرو عیار‘‘ عید الاضحیٰ پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  فلم عمروعیار کی کاسٹ کا کہنا تھا کہ پہلی بار پاکستان میں سائنس فکشن فلم  بنی ہے۔ لوگ اس فلم کو زیادہ سے زیادہ دیکھیں اور کامیاب بنائیں۔

اداکار عثمان مختار کا کہنا تھا کہ میرا کردار امر کا ہے، یہ پہلی ساوتھ ایشن فلم ہے ونڈرکون پر اس کا ٹریلر گیا ہے جو کہ خوشی کی بات ہے، ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس فلم میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا، اداکار علی کاظمی کا کہنا تھا کہ پہلی بار پاکستان میں سائنس فکشن فلم  بنائی گئی ہے۔

ہالی وڈ اداکار فرحان طاہر کا کہنا تھا کہ کہانی کو نئی نسل میں شئیر کرنا لازمی ہے، ہمیں اپنے کام کو سراہنا چاہے نہ کہ دوسروں کو سراہا جائے،لوگوں سے کہوں گا کہ اس فلم کو دیکھیں وہ لوگ جو گلہ کرتے تھے پاکستان میں ایسی فلمیں نہیں بنتی اب ان پر ذمہ داری ہے کہ وہ فلم کو دیکھیں۔

اداکارہ سیمی راحیل نے کہا کہ عمرو عیار کی کہانی میں لڑائی ہے لیکن اس میں جدت ہے اور اس میں فینٹسی ہے، میرا کردار فرحانہ کا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں