8

ریلوے کی نجکاری کے لیے وزارت ریلوے کا سی ای او ریلوے کو مراسلہ

[ad_1]

ریلوے میں موجود تمام اثاثہ جات، اخراجات، ملازمین کی تعداد کی تفصیلات طلب (فوٹو : فائل)

ریلوے میں موجود تمام اثاثہ جات، اخراجات، ملازمین کی تعداد کی تفصیلات طلب (فوٹو : فائل)

 لاہور: وفاقی حکومت کی ہدایات پر وزارت ریلوے نے ادارے کی نجکاری کی تیاریاں شروع کر دیں۔

وزارت ریلوے کی جانب سے سی ای او ریلوے کے نام مراسلہ لکھا گیا ہے جس میں ریلوے میں موجود تمام اثاثہ جات، اخراجات، ملازمین کی تعداد کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

مراسلہ ملنے کے بعد ریلوے ہیڈکوارٹر نے اثاثہ جات کی تفصیلات اکٹھی کرنا شروع کر دیں جبکہ ترجمان ریلوے کا کہنا ہے وزارتِ ریلوے کی جانب سے سی ای او ریلوے کے نام نجکاری سے متعلق کوئی مراسلہ نہیں لکھا گیا پاکستان ریلویز کی آمدن اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر اس سال 85 ارب روپے سے زیادہ ریونیو حاصل کریں گے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں