8

فرح خان بالی ووڈ اداکاروں کے بڑھتے نخروں سے ناراض

[ad_1]

ایک ایک اداکار کو چار چار وینٹی وینز چاہیے ہوتی ہیں، فرح خان:فوٹو:فائل

ایک ایک اداکار کو چار چار وینٹی وینز چاہیے ہوتی ہیں، فرح خان:فوٹو:فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور ڈائریکٹر فرح خان نے اداکاروں کے بڑھتے اخراجات پر ناراضگی ظاہر کردی۔

ایک یو ٹیوب چینل کو انٹرویو میں بالی ووڈ کی متعدد ہٹ فلموں کی ڈائریکٹر اور کوریوگرافر فرح خان نے کہا کہ آج کل کے اداکاروں کو 4 وینٹی وینز چاہیے ہوتی ہیں۔سیٹ پر وینٹی وینز پہنچنے تک اداکارگاڑی سے نہیں اترتے۔

فرح خان کا مزید کہنا تھا کہ اداکاروں اوراداکاراؤں کو ایک وین جم کے لیے، ایک میک اپ اور کپڑوں کی تبدیلی کیلیے ،ایک اسٹاف اور ایک کھانے کے لیے چاہیے ہوتی ہے۔ کچھ سال پہلے تک ہیروئنز آؤٹ ڈور شوٹنگز میں جہاں کوئی پردے والی جگہ ملتی تھی لباس تبدیل کرلیا کرتی تھیں۔ آج کل ایک ، ایک اداکار کے ساتھ 9 لوگوں کا اسٹاف چلتا ہے۔ یہ اخراجات پیسے ضائع کرنے کے مترادف ہیں۔ آج کل فلم بننے سے زیادہ اداکاروں اوران کے اسٹاف پر پیسے خرچ ہوتے ہیں۔

دوسری جانب بالی ووڈ کے ایک اور ڈائریکٹر انوراگ کشیپ نے بھی اداکاروں حد سے زیادہ اخراجات پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شوٹنگ چاہے جنگل میں ہورہی ہواداکاروں کے لیے ایک گاڑی 3 ،4 گھنٹے کا سفر طے کر کے فائیو اسٹار برگر لینے جاتی ہے۔ فلم بننے کی لاگت سے زیادہ اداکاروں کے معاوضے اور ان کے اسٹاف پر خرچ ہونے والا بجٹ زیادہ ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں