9

علی فضل نے میگا فلم ’ٹھگ لائف‘ میں لیجنڈری کمل ہاسن کو جوائن کرلیا

[ad_1]

فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

ممبئی: بالی وڈ اسٹار علی فضل نے میگا فلم ’ٹھگ لائف‘ میں لیجنڈری کمل ہاسن کو جوائن کرلیا جسے نامور ڈائریکٹر منی رتنم بنارہے ہیں۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق ’ٹھگ لائف‘ میں شمولیت سے علی فضل کا ساؤتھ انڈسٹری میں ڈیبیو ہوا ہے اور یہ ان کے کیریئر کی بڑی چھلانگ ہے۔

’ٹھگ لائف‘ کو لیجنڈری اے آر رحمان میوزک دیں گے جبکہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز جلد کیا جائے گا۔

علی فضل کے کردار کے حوالے سے ابھی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں لیکن وہ فلم میں کمل ہاسن کے ساتھ اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

اداکار نے ’ٹھگ لائف‘ میں شامل ہونے پر نہایت مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمل ہاسن اور منی رتنم جیسے سپر اسٹارز کے ساتھ کام کرنا ان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ ان کا کردار فلم کے کینوس کو مزید بہتر کرے گا اور وہ فلم میں کام کرنے کیلئے بہت پرجوش ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں