9

گوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ نے فلائٹ کیلیبریشن اور پروسیجر ڈیزائن کا سنگ میل طے کرلیا

[ad_1]

ہوائی اڈے کے اس سال کی چوتھی سہ ماہی میں مکمل اور آپریشنل ہونے کا امکان ہے، (فوٹو: ایکسپریس نیوز)

ہوائی اڈے کے اس سال کی چوتھی سہ ماہی میں مکمل اور آپریشنل ہونے کا امکان ہے، (فوٹو: ایکسپریس نیوز)

  کراچی: نیو گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے نے فلائٹ کیلیبریشن اور فلائٹ پروسیجر ڈیزائن کا سنگ میل طے کرلیا،رن وے پر طیارے کو واٹر سیلیوٹ  پیش کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے اہم سنگ میل حاصل کرلیا،یہ سنگ میل سول ایوی ایشن کے کیلیبریشن ایئرکرافٹ نے نئے رن وے پر کامیابی سے لینڈنگ کے ساتھ حاصل کیا۔

واضح رہے کہ ملکی ہوائی اڈوں پر رن ویز کی تعمیر کے بعد فضائی آپریشن سے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مخصوص طیارے کے ذریعے لینڈنگ اور ٹیک آف کے مجموعی امورکی جانچ کی جاتی ہے۔

کیلیبریشن فلائٹ کو ایئرپورٹ پہنچنے پر ریسکیو اینڈ فائر فائٹنگ سروسز کی جانب سے روایتی واٹر کینن سلوٹ پیش کیا گیا، یہ اہم کامیابی چینی اور پاکستانی پروجیکٹ ٹیموں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔

ہوائی اڈے کے اس سال کی چوتھی سہ ماہی میں مکمل اور آپریشنل ہونے کا امکان ہے،نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل سے گوادر اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ترقی آئے گی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں