9

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

[ad_1]

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کوئی تبدیلی نہیں آئی3فوٹو: فائل

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کوئی تبدیلی نہیں آئی3فوٹو: فائل

  کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر معمولی کمی کے ساتھ 278 روپے 30 پیسے پر بند ہوئی اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔

وزیراعظم کے دورہ چین میں پرانے قرضوں کی مؤخر ادائیگیوں کی سہولت حاصل کرنے اور سی پیک کے تحت پاکستان میں نشان دہی شدہ 17 منصوبوں کے لیے 2 سے 3ارب ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری معاہدوں کی توقعات کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو اتار چڑھاو کے بعد باوجود ڈالر کی نسبت روپیہ مستحکم رہا۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 12پیسے کی کمی سے 278 روپے 17پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے کے باعث کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ صرف 01پیسے کے اضافے سے 278روپے 30پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 279روپے 59پیسے پر مستحکم رہی۔

خیال رہے کہ جولائی تک 10ارب ڈالر مالیت کے غیرملکی قرضوں کی ادائیگیوں کے دباؤ اور عالمی مالیاتی ادارہ آئی ایم ایف کی شرائط پر نئے وفاقی بجٹ کو 295روپے پر ڈالر کی قدر کے تعین سے اس امر کی نشان دہی ہو رہی ہے کہ نئے مالی سال میں روپے کی ڈی ویلیوایشن ہوگی اور ان عوامل سے ڈالر کی طلب بتدریج بڑھتی جارہی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں