[ad_1]
کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ شراب نوشی کے دعوے کرنے والے اداکار بہروز سبزواری کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
حال ہی میں بہروز سبزواری نے ایک پوڈکاسٹ کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ وہ کئی بار عمران خان کے ساتھ مےخوری کرچکے ہیں۔
بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ عمران خان کوکین کا نشہ نہیں کرتے بلکہ وہ تو شراب نوشی بھی زیادہ نہیں کرتے، عمران خان صرف ایک ڈرنک سے زیادہ شراب نہیں پیتے۔
سینیئر اداکار کے اس دعوے کے بعد جہاں عمران خان کے مداحوں نے بہروز سبزواری کو تنقید کا نشانہ بنایا تو وہیں چند شوبز شخصیات نے بھی سینیئر اداکار کو آڑے ہاتھوں لیا۔
اس حوالے سے اداکارہ حنا خواجہ بیات نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے بہروز سبزواری کا نام لیے بغیر اُنہیں پر سخت تنقید کی۔
حنا خواجہ بیات نے کہا کہ کچھ لوگ مشہور شخصیات کے خلاف بیان دے کر شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں، ہمارے یہاں نیا ٹرینڈ شروع ہوچکا ہے کہ جب لوگ خبروں میں نہیں آرہے ہوتے تو وہ کسی بھی پوڈکاسٹ میں شرکت کرکے کسی مشہور شخصیت کے بارے میں غلط بات کرتے ہیں تاکہ سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرسکیں۔
سینیئر اداکارہ نے مزید کہا کہ ایسے لوگ مشہور شخصیات کے خلاف متنازع بیان دے کر اُنہیں بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اس طرح پوڈکاسٹ چلانے والوں اور اس پوڈکاسٹ میں شرکت کرنے والے کو فائدہ ہوتا ہے کیونکہ اُن کی ویڈیوز وائرل ہوجاتی ہیں۔
حنا خواجہ بیات نے اپنی ویڈیو میں بہروز سبزواری کا نام نہیں لیا لیکن اُنہوں نے اپنا یہ ویڈیو پیغام بہروز سبزواری کے عمران خان سے متعلق شراب نوشی کے دعوے کے بعد ہی جاری کیا۔
[ad_2]
Source link