15

روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں محدود پیمانے پر اضافے کا تسلسل برقرار

[ad_1]

  کراچی: زر مبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے بعد محدود پیمانے پر اضافے کا تسلسل برقرار رہا۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 09 پیسے کے اضافے سے 278 روپے 39 پیسے کی سطح پر بند ہوئے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 08 پیسے کے اضافے سے 279 روپے 67 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے رجحان، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 250 ملین ڈالر کا فنڈ منظور ہونے اور ایس آئی ایف سی کی پاکستان کے مختلف شعبوں میں روسی سرمایہ کاری کی کوششوں جیسے عوامل سے ڈالر کی قدر میں محدود پیمانے پر اضافہ ہورہا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں