15

کنگنا رناوت کو ائرپورٹ پر خاتون سیکورٹی افسر نے تھپڑ مار دیا

[ad_1]

فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

چندی گڑھ: بھارتی اداکارہ اور لوک سبھا کا الیکشن جیتنے والی سیاستدان کنگنا رناوت کو چندی گڑھ ائرپورٹ پر خاتون سیکورٹی افسر نے تھپڑ مار دیا۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب اداکارہ دہلی جانے کیلئے ائرپورٹ پہنچی تھیں، ادکارہ بی جے پی کی سیٹ پر حال ہی میں ہماچل پردیش سے الیکشن میں کامیاب ہوئی ہیں۔

اداکارہ کو تھپڑ مارنے والی سیکورٹی افسر کی شناخت کلویندر کور کے نام سے ہوئی ہے اور انہوں نے کنگنا کو ’کسانوں کی بے عزتی‘ کے معاملے پر تھپڑ رسید کیا۔

کنگنا رناوت کو تھپڑ لگنے کے واقعہ کا ائرپورٹ سیکورٹی کے ادارے نے بھی نوٹس لے لیا ہے اور وہ واقعہ کی تفتیش کررہی ہے۔

دہلی پہنچنے پر اداکارہ نے ایکس پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ محفوظ ہیں اور انہیں پنجاب میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر بہت تشویش ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں