7

بگ باس او ٹی ٹی سیزن 3 کی میزبانی انیل کپور کریں گے

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: بالی وڈ اسٹار انیل کپور پہلی مرتبہ ریئلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی سیزن 3 کی میزبانی کریں گے۔

جیو سینما نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹر جاری کیا ہے جس میں انیل کپور کی تصویر کے ساتھ ان سیزن 3 کی میزبانی کا اعلان کیا گیا ہے۔

بگ باس او ٹی ٹی سیزن 1 کی میزبانی معروف فلمساز کرن جوہر نے کی تھی جبکہ دوسرے سیزن کی میزبانی سلمان خان نے نبھائی۔

واضح رہے کہ شو کے امیدواروں کے ناموں کا ابھی اعلان نہیں ہوا ہے لیکن لوگ اس کا شدت سے انتظار کررہے ہیں، شو 21 جون سے نشر کیا جائے گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں