11

کنگنا رناوت کو تھپڑ کیوں مارا؟ خاتون سیکیورٹی اہلکار نے وجہ بتا دی

[ad_1]

کنگنا رناوت کو چندی گڑھ ایئرپورٹ کی سیکیورٹی اہلکار نے تھپڑ مارا : فوٹو : ویب ڈیسک

کنگنا رناوت کو چندی گڑھ ایئرپورٹ کی سیکیورٹی اہلکار نے تھپڑ مارا : فوٹو : ویب ڈیسک

چندی گڑھ: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی خاتون سیکیورٹی اہلکار کا بیان سامنے آگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چندی گڑھ ایئرپورٹ کی سیکیورٹی اہلکار کلویندر کور نے کہا کہ ماضی میں کنگنا رناوت نے کسانوں سے متعلق متنازع بیان دیا تھا جب میں نے ایئرپورٹ پر اداکارہ کو دیکھا تو مجھے وہ بیان یاد آگیا تھا، پھر مجھے شدید غصہ آیا اور میں نے اُنہیں تھپڑ مار دیا۔

خاتون اہلکار نے کہا کہ کنگنا رناوت نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کسان صرف 100 روپے کی خاطر احتجاج میں بیٹھے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میری والدہ بھی اُس احتجاج کا حصہ تھیں کیونکہ میرا تعلق کسان خاندان سے ہے، میں یہاں کنگنا رناوت سے پوچھنا چاہوں گی کہ کیا وہ اُس احتجاج میں جا کر بیٹھیں گی؟

کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے پر سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) نے خاتون اہلکار کلوندر کور کو معطل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کنگنا رناوت دہلی جانے کے لیے چندی گڑھ ایئرپورٹ پہنچی تھیں، اداکارہ بی جے پی کی سیٹ پر حال ہی میں ہماچل پردیش سے الیکشن میں کامیاب ہوئی ہیں۔

دہلی پہنچنے پر کنگنا رناوت نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا تھا کہ وہ محفوظ ہیں اور انہیں بھارتی پنجاب میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر بہت تشویش ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں