[ad_1]
ممبئی: بھارتی گلوکار اور موسیقار وشال ددلانی نے کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی خاتون سیکورٹی افسر کو جاب آفر کردی۔
بالی وڈ اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت کو چندی گڑھ ائرپورٹ پر خاتون افسر نے ’کسانوں کی بے عزتی‘ پر تھپڑ مارا گیا تھا۔
وشال ددلانی نے واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ تشدد کو سپورٹ نہیں کرتے لیکن وہ خاتون افسر کے غصے کو سمجھ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر خاتون افسر کو نوکری سے محروم کیا گیا تھا وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ خاتون افسر کیلئے ایک جاب تیار ہو۔
واضح رہے کہ کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے پر سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) نے خاتون اہلکار کلوندر کور کو معطل کردیا ہے۔
[ad_2]
Source link