[ad_1]
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے چاروں وزرائے اعلیٰ اور صوبوں کے نمائندوں پر قومی اقتصادی کونسل تشکیل دے دی، جس کے چیئرمین وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے۔
قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل سے متعلق جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چاروں وزرائے اعلی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی کونسل کے اراکین میں شامل ہیں۔
قومی اقتصادی کونسل میں پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب، سندھ کے صوبائی وزیر برائے آب پاشی جام خان شورو، خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم اور بلوچستان کے صوبائی وزیر برائے منصوبہ بندی ظہور احمد بلیدی بھی رکن ہوں گے۔
[ad_2]
Source link