9

پاکستان اورروس کے درمیان ریلوے کی اپ گریڈیشن کا معاہدہ

[ad_1]

مفاہمت پر دستخط پاکستانی سفیر خالد جمالی اور روسی ڈپٹی ٹرانسپورٹ منسٹر نے کیے۔ فوٹو: فائل

مفاہمت پر دستخط پاکستانی سفیر خالد جمالی اور روسی ڈپٹی ٹرانسپورٹ منسٹر نے کیے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد / سینٹ پیٹرزبرگ: پاکستان اور روس کے درمیان سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم (ایس پی آئی ای ایف ) میں ریلوے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے گئے۔

پاکستانی سفارتخانے اور روس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 27ویں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم (ایس پی آئی ای ایف ) کے موقع پر پاکستان اور روس نے7 جون 2024 کو ریلوے کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے۔

اس مفاہمت نامے کے ذریعے، دونوں ممالک کا مقصد ریلوے کی اپ گریڈیشن کے منصوبوں اور اس اہم شعبے کے جدید خطوط پر استوار کرنے کے مواقع تلاش کرنا اور اس میں تعاون کرنا ہے۔

اس ایم او یو کے تحت اس شعبے میں کام کرنے والی متعلقہ کمپنیوں کے درمیان مستقبل میں تعاون بھی ہوگا جبکہ اس کا مقصد بین الاقوامی کارگو ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا اور سہولت فراہم کرنا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں