11

“اعظم خان اپنی شاندار پرفارمنس کی وجہ سے ٹیم میں شامل ہوئے”

[ad_1]

شائقین کرکٹ اعظم خان کی ناقص پرفارمنس اور زائد وزن پر سخت تنقید کررہے ہیں : فوٹو : ویب ڈیسک

شائقین کرکٹ اعظم خان کی ناقص پرفارمنس اور زائد وزن پر سخت تنقید کررہے ہیں : فوٹو : ویب ڈیسک

  کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار اعجاز اسلم نے قومی وکٹ کیپر و بیٹر اعظم خان کے ناقدین کو منہ توڑ جواب دے دیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا کے خلاف پاکستان کی عبرتناک شکست کے بعد شائقین کرکٹ قومی کرکٹر اعظم خان کی ناقص پرفارمنس اور زائد وزن پر سخت تنقید کررہے ہیں۔

شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ اعظم خان کو اپنا وزن کم کرکے ٹیم میں آنا چاہیے، وہ اپنے زائد وزن کی وجہ سے پرفارم نہیں کرتے، اُنہیں اپنی فٹنس پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔

کرکٹ کے متوالوں کی جانب سے جہاں اعظم خان پر تنقید کے تیر برسائے جارہے ہیں تو وہیں معروف پاکستانی اداکار اعجاز اسلم کرکٹر کی حمایت میں سامنے آگئے۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا، علی ظفر کا بابر اعظم کو فرنٹ فٹ پر کھیلنے کا مشورہ

اعجاز اسلم نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں ناقدین سے سوال کیا کہ آپ اعظم خان کے وزن پر تنقید کیوں کررہے ہیں؟ یہ تنقید سمجھ سے باہر ہے، یہ نہایت ہی گھٹیا قسم کی تنقید ہے کیونکہ اس سے کرکٹ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

اداکار نے کہا کہ تنقید کھیل کا حصہ ہے جو ہم کرسکتے ہیں لیکن کسی کے جسم پر تنقید کرنا ناقابلِ قبول ہے، آپ باڈی شیمنگ کا سہارا لیے بغیر اعظم خان کی کارکردگی پر تنقید کریں۔

اُنہوں نے کہا کہ اعظم خان ابھی نوجوان ہیں اور اگر آپ اُن کی باڈی شیمنگ کریں گے تو اس سے اُن کی ذہنی صحت پر غیرضروری دباؤ اور منفی اثر پڑے گا۔

اعجاز اسلم نے اعظم خان کے ٹیم میں شامل ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اعظم خان ٹی ٹوئنٹی میں 148 کے شاندار اسٹرائیک ریٹ کی وجہ سے ٹیم میں شامل ہیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ ہر کھلاڑی کے اچھے اور برے دن آتے ہیں، براہ کرم اعظم خان کی باڈی شیمنگ کرنا بند کریں اور اُنہیں زندہ رہنے دیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں