9

وفاقی حکومت کو پندرہ سال سے لاپتہ شہری کے والد کو 30 لاکھ معاوضہ دینے کا حکم

[ad_1]

آئندہ سماعت سے قبل حکومت درخواست لاپتہ شہری کے والد کو معاوضہ ادا کرے ، اسلام آباد ہائی کورٹ

آئندہ سماعت سے قبل حکومت درخواست لاپتہ شہری کے والد کو معاوضہ ادا کرے ، اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پندرہ سال سے خیبرپختونخواہ کے لاپتہ شہری ہارون محمد کی بازیابی کی درخواست پر بڑا حکم جاری کردیا۔

ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو لاپتہ شہری کے والد کو 30 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت سے قبل حکومت درخواست لاپتہ شہری کے والد کو معاوضہ ادا کرے۔

درخواست گزار کی وکیل ایمان مزاری ایڈوکیٹ نے بتایا کہ درخواست گزار کی فیملی کو مقدمہ لڑنے پر دھمکیاں مل رہی ہیں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بذریعہ سیکرٹری داخلہ آئی جی خیبرپختونخوا کو درخواست گزار کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سیکورٹی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا بھی حکم دیا۔

عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتے تک ملتوی کردی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں