[ad_1]
لاہور: پاکستانی فلم اسٹار شان شاہد نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا اور پھر بھارت سے بدترین شکست کے بعد قومی ٹیم کو جوکر قرار دے دیا۔
9 جون کو نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں گروپ اے کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 120 رنز کا ہدف دیا تھا مگر پاکستانی ٹیم بھارت کے آسان ہدف کے تعاقب میں بھی ناکام رہی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سب سے بڑے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے کر اپنے شائقین کے دل جیت لیے جبکہ پاکستانی شائقین مایوس ہوگئے۔
مزید پڑھیں: بھارت سے شکست، شوبز ستارے قومی ٹیم پر آگ بگولہ
بھارت کے خلاف آسان ہدف پورا نہ کرنے پر پاکستانی شوبز اسٹارز قومی کرکٹرز پر شدید تنقید کرتے نظر آرہے ہیں جن میں لالی ووڈ اداکار شان شاہد بھی شامل ہیں۔
شان شاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کی گئی اپنی پوسٹ میں کہا کہ گرین ٹیم، ہماری عزت، پیار اور سپورٹ کی حقدار نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: “کھلاڑی بھارت کیخلاف میچ کی تیاری کے بجائے بھوکوں کی طرح شاپنگ کرتے رہے”
اداکار نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سارے کھلاڑی کرکٹ کی دُنیا کے جوکر بن گئے ہیں۔
اُنہوں نے کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ پر برستے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اور کھلاڑیوں نے پاکستان سے محبت کرنے والے اور پاکستان کے لیے جینے والے ہر شخص کو مایوس کیا ہے۔
[ad_2]
Source link