8

زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل برقرار

[ad_1]

  کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں  ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل برقرار، امریکی کرنسی کے اوپن ریٹ 280 روپے سے تجاوز کرگئے۔ 

وزیراعظم کے دورہ چین میں سی پیک فیز ٹو میں سرمایہ کاری اور نئے پراجیکٹس شامل کرنے پر اتفاق کے باوجود نئی چینی سرمایہ کاری کا واضح اعلان نہ ہونے، مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں متوقع کمی سے بالواسطہ طور پر ڈیمانڈ بتدریج بڑھنے کے خدشات اور بیرونی ادائیگیوں کے لیے زرمبادلہ کے ناکافی ذخائر جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل برقرار رہا جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 280 روپے سے تجاوز کرگئے۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر محدود پیمانے پر اتار چڑھاؤ کا شکار رہی جس سے  کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 17پیسے کے اضافے سے 278روپے 37پیسے کی سطح پر بند ہوئے،  جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی زرمبادلہ کی طلب بڑھنے سے ڈالر کی قدر 09پیسے کے اضافے سے 280روپے 15پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فی الوقت فنانشل گیپ کا سامنا ہے، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کم لیکن بیرونی ادائیگیوں کا بوجھ زیادہ ہے، سخت ترین شرائط پر آئی ایم ایف پروگرام میں شمولیت کے بعد اگرچہ نئے انفلوز کی امید ہے لیکن انفلوز کا بیشتر حصہ بیرونی ادائیگیوں پر خرچ ہونے کے امکانات ہیں۔

مارکیٹ میں یہ افواہیں بھی زیرگردش ہیں کہ نئے مالی سال میں ڈی ویلیوایشن کے نتیجے میں ڈالر کی نسبت روپے کی قدر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور یہی عوامل روپے کی قدر پر اثرانداز ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں