9

پاکستان سے حلال کی گوشت کی برآمدات میں 141 ملین ڈالرز کا اضافہ

[ad_1]

 اسلام آباد: پاکستان سے حلال کی گوشت کی برآمدات میں 141 ملین ڈالرز کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

قومی اسمبلی میں وزارت تجارت نے تحریری جواب دیتے ہوئے بتایا کہ 5 برسوں میں حلال گوشت کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، 2019-20 میں حلال گوشت کی برآمدات 311 ملین ڈالرز تھیں۔

وزارت تجارت کے مطانق 2022-23 میں حلال گوشت کی برآمدات 432 ملین ڈالرز رہیں، رواں سال پاکستان نے 452 ملین ڈالرز کا حلال گوشت برآمد کیا ہے۔

وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ 2019-20 میں پروسیسڈ غذائی مصنوعات کی برآمدات 329 ملین ڈالرز تھیں، اسی طرح 2022-23 میں 599 ملین ڈالرز کی پروسسڈ غذائی مصنوعات برآمد ہوئیں، رواں سال 452 ملین ڈالرز کی پروسیسڈ غذائی مصنوعات برآمد ہوئی ہیں۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں