[ad_1]
راولپنڈی: ڈاکوؤں نے واردات کے دوران گھر سے ڈالرز سمیت پونے 2 کروڑ سے زائد کی لوٹ مار کی اور فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ واہ کینٹ کے علاقے آفیسرز کالونی میں بڑی واردات میں مسلح ڈاکو شہری کے گھر گھس کر پونے 2 کروڑ روپے سے زائد کی نقدی، ڈالر، قیمتی گھڑیاں اور زیورات وغیرہ لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے شہری امان میر کے بیان پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔
مدعی مقدمہ کے مطابق 4 مسلح ڈاکو گھر میں داخل ہوئے، مجھے اور خانساماں کو تشدد کا نشانہ بناکر رسیوں سے باندھ دیا اور قتل کی دھمکیاں دیں ۔ ملزمان گھر سے 58 لاکھ روپے کی نقدی ،60 لاکھ روپے کے زیورات، 16 ہزار 135 ڈالر ،26 لاکھ روپے مالیت کی گھڑیاں لوٹ کر فرار ہو گئے۔
ملزمان ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے پرفیوم ، 9ایم ایم پستول اور 200 گولیاں ،18 ہزار روپے مالیت کے چشمے اور 54 ہزار مالیت کے پرس بھی لوٹ کر لے گئے۔ ملزمان واردات کے دوران سی سی ٹی وی کیمروں کی ڈی وی آر بھی ساتھ لے گئے۔
پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
[ad_2]
Source link