11

سوناکشی سنہا شادی سے متعلق والدین سے سوال کرنے پر ناراض

[ad_1]

سوناکشی سنہا اپنے دوست ظہیر اقبال سے شادی کررہی ہیں:فوٹو:فائل

سوناکشی سنہا اپنے دوست ظہیر اقبال سے شادی کررہی ہیں:فوٹو:فائل

 ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ لوگوں کو میری شادی کے بارے میں فکرمند نہیں ہونا چاہئیے۔

سوناکشی سنہا نے میڈیا سےگفتگو میں کہا کہ میری شادی کے بارے میں میرے والدین سے باربار پوچھا جا رہا ہے جو کہ بہت مضحکہ خیز بات ہے۔ میں شادی اپنی مرضی اور پسند سے کررہی ہوں اس بارے میں کسی کو فکرمند نہیں ہونا چاہئیے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ لوگ ہر وقت یہ جاننا چاہتے ہیں کہ میں کیا کر رہی ہوں یا اب کیا کرنے والی ہوں۔ اپنے بارے میں لوگوں کے اس تجسس کا میں کچھ نہیں کرسکتی۔ لوگوں کو میری شادی سے کوئی سروکار نہیں ہونا چاہئیے۔

مزید پڑھیں: سوناکشی نے مجھے شادی کے بارے میں نہیں بتایا، شترو گھن سنہا

 

سوناکشی سنہا کے بھائی لوو سنہا نے بہن کی شادی سے متعلق سوال پر صحافی سے کہا تھا کہ وہ اس بارے میں کچھ نہیں جانتے اور شادی کے بارے میں خود سوناکشی یا پھر ظہیر اقبال سے پوچھا جائے۔ اداکارہ کے والد اور بالی ووڈ کے سینئر اداکار شترو گھن سنہا نے بھی بیٹی کی شادی سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سوناکشی نے مجھے شادی سے متعلق کچھ نہیں بتایا جو کچھ پتا چلا میڈیا سے معلوم ہوا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں