9

شاہ رخ خان نے میڈیا سے بات کرنی کیوں چھوڑی؟ وجہ سامنے آگئی

[ad_1]

آریان خان کو 2021 میں منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا:فوٹو:فائل

آریان خان کو 2021 میں منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا:فوٹو:فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کی صحافیوں سے بات کرنے سے گریز کی وجہ سامنے آگئی۔

بھارتی میڈٰیا کی رپورٹس کے مطابق اداکار شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان خان کی گرفتاری اور مقدمے کی میڈٰیا کوریج پرمیڈٰیا سے ناراض اور غصے میں ہیں۔ شاہ رخ خان کے رابطے میں رہنے والے ایک فوٹوگرافرنے کہا کہ آریان خان کی گرفتاری کے وقت شاہ رخ خان بہت پریشان اور غم زدہ تھے تاہم میڈیا ان سے تصویریں نہ بنانے اور اپنا چہرہ چھپانے کی شکایت کرتا رہا۔ شاہ رخ خان اپنے بیٹے کے ساتھ کیے جانے والے سلوک پر میڈٰیا سے ناراض ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان جب آریان خان سے جیل میں ملنے گئے تو میڈیا اور فوٹوگرافرز کا ہجوم جمع ہوگیا تھا اور ان سے تصاویر بنوانے پر روز دیتا رہا۔ شاہ رخ خان نے بیٹے کی رہائی کے بعد سے میڈیا سے بات کرنا چھوڑ دی ہے۔ انہوں نے اپنی تین فلمیں پٹھان، جوان اور ڈنکی ہٹ ہونے کے باوجود میڈیا اور صحافیوں سے بات نہیں کی۔

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو اکتوبر2021 میں ورڈیلیا کروز کیس میں مبینہ طور پر منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ آریان خان کو 25 روز بعد جیل سے رہا کیا گیا تھا اور الزامات سے بری کردیا گیا تھا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں