12

دلجیت دوسانج کو اپنے شوبز کیریئر میں ایک اور انٹرنیشنل کامیابی مل گئی

[ad_1]

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: انڈین سپر اسٹار گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانج کو اپنے شوبز کیریئر میں ایک اور انٹرنیشنل کامیابی مل گئی۔

گلوکار انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ خوشی کی خبر شیئر کی کہ وہ نامور امریکی ہوسٹ کے مشہور پروگرام ’دی ٹونائٹ شو‘ میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔

دلجیت دوسانج نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں وہ مہمانوں کی لسٹ میں نظر آتے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا ’پنجابی آگئے اوئے‘۔

مداحوں کی طرف سے گلوکار اور اداکار کی اس کامیابی پر بہت خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے اور وہ اسے دلجیت کی ہالی وڈ میں انٹری کا پیش خیمہ قرار دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دلجیت دوسانج گلوکاری اور ادکاری دونوں میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر متعدد عالمی ریکارڈز اپنے نام کرچکے ہیں اور دنیا بھر میں کروڑوں لوگ ان سے محبت کرتے ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں