13

نان فائلرز کے بیرون ملک جانے پر پابندی اور موبائل چارج پر 75 فیصد ٹیکس کی تجویز

[ad_1]

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نان فائلرز کے بیرون ملک سفر پر پابندی جبکہ نان فائلرز موبائل صارفین پر 75 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین نے بتایا کہ نان فائلر موبائل صارفین پر 75 فیصد ٹیکس عائد کردیا گیا ہے جبکہ نان ایکٹیو ٹیکس پیئر موبائل صارفین کی کال پر 75 فیصد ٹیکس چارج کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ نان فائلر کے بیرون ملک سفر پر پابندی کی بھی تجویز دی گئی ہے، اب ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والے لوگ بیرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے البتہ حج و عمرہ اور تعلیمی سفر کیلیے انہیں چھوٹ ہوگی۔

چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ  اس حوالے سے فنانس بل کے ذریعے ٹیکس قوانین میں ترامیم تجویز کی گئی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں