8

کبریٰ خان کا حقیقت میں جِن دیکھنے کا انکشاف

[ad_1]

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے فلم کی شوٹنگ کے دوران حقیقت میں جِن دیکھا تھا۔

حال ہی میں کبریٰ خان نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے اپنے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

کبریٰ خان نے دورانِ انٹرویو اپنی زندگی کا ایک خوفناک واقعہ بھی سُنایا جوکہ اداکارہ کے ساتھ اُن کی فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنی فلم کی شوٹنگ کے لیے آزاد کشمیر گئی تھیں جہاں شوٹنگ کے دوران کمرے میں جِن آگیا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ وہ کمرے میں بیٹھی ہوئی تھی تو اُنہوں نے دیکھا کہ کوئی دوسری مخلوق (جِن) باہر آئی ہے اور اُس نے اداکارہ کی طرف دیکھا ہے۔

کبریٰ خان نے کہا کہ جب اُنہیں محسوس ہوا کہ کمرے میں کوئی دوسری مخلوق موجود ہے تو اُنہوں نے ڈرتے ہوئے اپنے موبائل میں سورۃ رحمٰن اور سورۃ البقرہ کی تلاوت لگالی تھی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اس واقعے کے بعد، اُنہیں معلوم ہوا کہ اُن کے کمرے کی دیوار کے ساتھ قبرستان تھا لہٰذا اب وہ جب بھی گھر سے باہر جاتی ہیں تو تین بار آیت الکرسی پڑھ کر خود پر پھونکتی ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں