16

عالمی بینک نے پاکستان کو مزید 15 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

[ad_1]

عالمی بینک نے 11 جون کو بھی قرض کی منظوری دی تھی—فوٹو: فائل

عالمی بینک نے 11 جون کو بھی قرض کی منظوری دی تھی—فوٹو: فائل

 اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کو 15 کروڑ ڈالر کے مزید قرض کی منظوری دے دی ہے، جو پنجاب میں اسکول سے باہر رہنے والے بچوں کے لیے خرچ ہوں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے 15 کروڑ ڈالر کا قرض منظور کر لیا گیا ہے اور یہ رقم پنجاب میں اسکول سے باہر رہنے والے بچوں کی تعدادکم کرنے کے لیے تیار مننصوبے پرخرچ ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 11 جون کو عالمی بینک نے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دی تھی۔

عالمی بینک کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ملنے والی قرض کی رقم داسو ہائیڈرو پاور منصوبے میں استعمال ہو گی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں