[ad_1]
راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے میں گدھی کے دونوں کان کاٹنے کا واقعہ منظر عام پر آگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں شہری تنویر نے ملزم ارشد محمود پر گدھی کے کان کاٹنے کا الزام لگا دیا ہے، شہری کے مطابق راولپنڈی چار جون کو واقعہ پیش آیا ابھی تک اندراج مقدمہ کے لیے تھانہ کے چکر کاٹ رہا ہوں، ملزم نے میری گدھی کے دونوں کان کاٹ دیے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ہوا ہے اس پر ابھی تفتیش کر رہے ہیں، مدعی اور ملزم دونوں کے آپس میں زمین کے کیسز بھی چل رہے ہیں۔
[ad_2]
Source link