[ad_1]
کراچی: انٹربینک اورمقامی کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالر کی قیمت میں تیزی رہی۔
انٹربینک میں ڈالر 10پیسے بڑھ کر278.70 روپے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں 12 پیسے بڑھ کر 280.32 روپے کا ہوگیا۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق یورو کی قیمت1.46روپے بڑھ کر297.55 روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ 1.16روپے بڑھ کر352.33 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح سعودی ریال کی قدر 21 پیسے کی تیزی سے 73.70 روپے اور یو اے ای درہم کی قدر 6 پیسے بڑھ کر75.62روپے پر بند ہوئی۔
[ad_2]
Source link