[ad_1]
اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان پانچ نئی راہداریوں جبکہ زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر پر اتفاق ہوا ہے۔
چین پاکستان سیاسی جماعتوں کے فورم سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور قومی قیادت سی پیک منصوبوں پر چین کی حمایت اور مؤثر شراکت داری پر اظہار تشکر کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک فیز ٹو کے تحت قائم ہونے والی نئی اقتصادی راہداریاں ای ایس5 فریم ورک کا حصہ ہیں۔ سی پیک استحکام، علاقائی روابط اور اقتصادی ترقی کے لیے اہم ہے، گوادر بندرگاہ چین کو بحیرہ عرب تک براہ راست رسائی فراہم کرتی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی حکومت چینی اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے، سی پیک فیز ٹو کے تحت صنعتی تعاون سے پاکستان نئی صنعتوں کے قیام اور موجودہ صنعتوں کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چینی راکٹ کے ذریعے پاکستانی سیٹلائٹ کے لانچ سے دوستی کی نئی بلندیوں کا آغاز ہوگیا ہے، پاکستان چین تعلقات سیاسی تبدیلیوں سے بالاتر ہیں اور سی پیک پر قومی اتفاق رائے موجود ہے۔
[ad_2]
Source link