[ad_1]
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں علی الصبح پولیس مقابلے میں تین کار چور مارے گئے اور ان کی ساتھی خاتون زخمی حالت میں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ مری سے کار چوری کرکے اسلام آباد آنے والے کارچوروں کے خطرناک گینگ کا اسلام آباد میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
بیان میں کہا گیا کہ دو گاڑیوں میں سوار کار چورگینگ مری سے نکلے تو وفاقی پولیس کو مخبروں نے اطلاع کر دی اور پھر کار چوروں کے استقبال کے لیے ٹیمیں تیار بیٹھی تھیں۔
پولیس نے بیان میں کہا کہ پولیس کو دیکھتے ہی کارلفٹروں نے فائرنگ کر دی اور جوابی فائرنگ میں تین مارے گئے اور ڈاکو رانی پکڑی گئی۔
ڈی آئی جی آپریشنز سید علی رضا نے بتایا کہ ہلاک افراد کی شناخت چارسدہ سے تعلق رکھنے والے الیاس خان اور وقاص خان کے نام سے ہوئی اور زخمی خاتون ڈاکو کی شناخت حسیبہ امجد کے نام سے ہوئی۔
پولیس افسر نے کہا کہ ملزمان متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے، ملزمان کے قبضے سے دو چوری شدہ گاڑیاں، بھاری اسلحہ اور متعدد جعلی نمبرپلیٹس بھی ملی ہیں۔
[ad_2]
Source link