9

مری: سوزوکی وین کھائی میں گرنے سے2 افراد جاں بحق، 2 بچوں سمیت 3 زخمی

[ad_1]

حادثے میں زخمی بچوں کو موقع پر طبی امداد دی جارہی ہے ( فوٹو: ایکسپریس نیوز)

حادثے میں زخمی بچوں کو موقع پر طبی امداد دی جارہی ہے ( فوٹو: ایکسپریس نیوز)

 اسلام آباد: مری گھوڑا گلی میں سوزوکی وین کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور2  معصوم بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ 

ریسکیو 1122کےحکام کےمطابق مری گھوڑا گلی دناہ کے مقام پر تیز رفتار کار گہری کھائی میں گرنے کی اطلاع پر پر ریسکیو 1122 کی چار ایمبولینسیں مع اسٹاف موقع پر پہنچے،  حادثے میں 45 سالہ کار ڈرائیور اسحاق اور اور 32 سالہ عامر شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی عامر کی 28 سالہ اہلیہ مسماۃ سحرش عامر سمیت ان کا 5 سالہ بیٹا احسن عامر اور 2 سالہ بیٹی حریم عامر شدید زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ واقعہ کیسے پیش آیا اس سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہیں، ابتدائی معلومات کے مطابق متاثرہ فیملی شادی کی تقریب کے لیے کے پی جا رہی تھی اور راولپنڈی کی رہائشی تھی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ساملی اسپتال میں طبی امداد فراہم کرکے مزید علاج کے لیے اسلام آباد کے پمز اسپتال میں منتقل کردیا گیا  جہاں خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں