13

راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال سےبڑے پیمانے پر ڈینگی لاروا برآمد، الرٹ جاری

[ad_1]

 راولپنڈی کے سب سے بڑے اسپتال ہولی فیملی سے بڑے پیمانے پر ڈینگی لاروا برآمد ہوا، جس کے بعد تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک سال سے مرمتی کام کیلیے بند ہونے والے راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال کو 30 جون کو فکشنل کیا جارہا ہے، جبکہ اس سے قبل جب عمارت کا انسپکشن کیا گیا تو وہاں بڑے پیمانے پر ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔

ضلعی اتھارٹی کے مطابق ڈینگی لاروا کی اتنی بڑی تعداد میں برآمدگی کسی بھی سرکاری ادارے سے برآمد ہونے والی سب سے بڑی تعداد ہے، لاروا تلف کرکے دوبارہ ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کے لیے تھریٹ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی اینٹی ڈینگی سرویلنس ایکٹیویٹی کے دوران اسپتال میں جاری ری ویمپنگ ورک کے باعث تعمیراتی سامان بڑے کنٹینرز سے بڑی مقدار میں  ڈینگی لاروا برآمد ہوا جسے ڈینگی کے ہسپتال میں  بڑے پیمانے میں  پھیلنے کا ہائی رسک قرار دیا گیا۔

اسپتال کی عمارت میں پڑے خالی ڈبے اور بلڈنگ میٹریل میں  جمع پانی ڈینگی لاروے کی افزائش کا مرکز بنا، جس کے بعد باقاعدہ فنگشنل ہونے سے قبل ڈینگی لاروا کی بڑی مقدار میں  برآمدگی نے پریشان کن صورتحال پیدا کردی۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اعجاز احمد کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی ٹیموں  نے اسپتال کے مختلف مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد کیا جسے تکنیکی طریقہ سے تلف کردیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریونٹیو ڈاکٹر احسان غنی نے بتایا کہ اسپتال انتظامیہ کو دوبارہ ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

ڈی ایم ایس ڈاکٹر فاروق لسانی کو بتایا گیا ہے کہ ڈینگی لاروا کی دوبارہ افزائش کو روکنے کے لیے باقاعدگی کے ساتھ اینٹی ڈینگی سرویلنس جاری رکھیں۔

واضح رہے کہ ہولی فیملی اسپتال کو ری ویمپنگ ورک کے باعث گزشتہ ایک سال سے بند رکھا گیا یے اور کام کی 95 فیصد تکمیل ہو جانے کے باعث اب اسپتال انتظامیہ نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر 30 جون کو اسپتال کو باقاعدہ فنگشنل کرنے کی ڈیڈ لائن محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو دے رکھی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں