11

اپوزیشن عوامی مفاد میں ہمارے ساتھ بیٹھے اور احتجاج کے بجائے تجاویز دے، بلاول بھٹو

[ad_1]

 اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اپوزیشن عوامی مفاد میں ہمارے ساتھ بیٹھے اور احتجاج کے بجائے اپنی تجاویز دے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا، جس میں بجٹ پر بحث کی گئی۔ چیئرمین پی پی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو آج فکر نہیں کہ کون جیل میں تھا کون ہے کون جیل جائے گا ، عوام کو فکر روٹی کپڑااور مکان کی ہے۔ عوام ہم سے اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں ۔ میثاق جمہوریت کے بغیر عوام کی امید پوری نہیں کی جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن مل کر عوام کے مفاد کے لیے کسی نتیجے پر پہنچیں ۔ جب ہم نے وزیر اعظم شہبازشریف کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ، ہمارا حکومت کے ساتھ ایک معاہدہ ہوا تھا ، تاہم ہمیں پی ایس ڈی پی اور بجٹ پر اعتماد میں نہیں لیا گیا ۔ صرف ہم سے ہی نہیں دیگر اتحادیوں اور اپوزیشن کو بھی اعتماد لیا جانا چاہیے تھا۔ اگر وزیر اعظم سب کی رائے لیتے تو پاکستان کی سیاسی و معاشی جیت ہوتی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں