11

عادل راجہ، حیدر مہدی سمیت 6 ملزمان کے شناختی کارڈ و پاسپورٹس بلاک کرنے کا حکم

[ad_1]

 اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیزی اور تشدد پر اکسانے کے مقدمے میں اشتہاری ہونے پر یوٹیوبر عادل راجہ، شاہین صہبائی، معید پیرزادہ، صابر شاکر، حیدر مہدی اور وجاہت ایس خان کی جائیداد ضبط اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی اسلام آباد کی عدالت نے اشتہاری ملزمان یوٹیوبر عادل راجہ ، شاہین صہبائی ، میعد پیر زادہ ، صابر شاکر، حیدر مہدی اور وجاہت ایس خان کیخلاف بڑا حکم ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ملزمان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد قرق کرنے کا حکم دیا۔

اس کے علاوہ عدالت نے چیئرمین نادرا کو ملزمان کے شناختی کارڈ اور نائیکوپ جبکہ ایف آئی اے کے ڈی جی کو ملزمان کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا بھی بلاک کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ 15 دن میں طلب کرلی جبکہ ملزمان کیخلاف استغاثہ کے گواہان کے بیانات قلمبند بھی کرلیے گئے۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے دس جولائی تک تمام متعلقہ محکموں کو عملدرآمد رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی جبکہ جج طاہر عباس سپرا نے تحریری احکامات بھی جاری کردیے۔

واضح رہے کہ عادل راجہ، شاہین صہبائی، معید پیرزادہ، صابر شاکر، حیدر مہدی اور وجاہت ایس خان کے خلاف اشتعال انگیزی اور لوگوں کو تشدد پر اکسانے کے الزام کے مقدمات درج ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں