5

زرمبادلہ کے ذخائر میں 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی

[ad_1]

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران قومی ذخائر میں کمی آئی—فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران قومی ذخائر میں کمی آئی—فوٹو: فائل

  کراچی: اسٹیٹ بینک نے بتایا ہے کہ قومی زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ ہفتے کے دوران 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کم ہو کر 14 ارب 20 کروڑ 73 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق غیر ملکی قرضوں کی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 8 ارب 89 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ21 جون کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 20 کروڑ 73 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، جس میں سے کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 31 کروڑ 15 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں