9

کے الیکٹرک نے 7 سالہ ملٹی ایئرٹیرف کی مد میں 10 روپے کااضافہ مانگ لیا

[ad_1]

  کراچی: کے الیکٹرک نے 7 سالہ ملٹی ایئر ٹیرف (جولائی 2024 تا جون 2030) کیلیے 10 روپے اضافے کے ساتھ 44 روپے 69 پیسے کا ملٹی ایئر ٹیرف مانگ لیا، جبکہ موجودہ ٹیرف 34 روپے فی یونٹ ہے۔

اس حوالے سے جمعرات کو نیپرا کی طویل سماعت ہوئی، جماعت اسلامی کراچی پبلک ایڈ کمیٹی کے نائب صدر عمران شاہد نے کراچی کے شہریوں کی نمائندگی کرتے ہوئے کے الیکٹرک کے 10 روپے فی یونٹ ٹیرف میں اضافے کو مسترد کر دیا۔

عمران شاہد نے نیپرا کی سماعت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کی ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن، نقصانات، سرکاری و بجلی کمپنیوں سے زیادہ ہیں اور کے الیکٹرک اس کا بوجھ بھی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے نام پر کراچی کے صارفین پر بھاری بھر کم بلوں کی صورت میں ڈال دیتا ہے۔

عمران شاہد نے کراچی میں جاری شدید گرمی اور ہیٹ ویوز کے دوران بھی کے الیکٹرک کی بدترین لوڈشیڈنگ کی جانب چیئرمین نیپرا کو توجہ دلاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اپنی فیکٹ اینڈ فائنڈنگ ٹیم کو کراچی بھیجیں، کے الیکٹرک بجلی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی کی سزا بجلی کا بل ادا کرنے والوں کو اجتماعی طور پر دے رہا ہے جو کہ نیپرا قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں